موسم گرم کے آغاز کے ساتھ ہی حیدرآباد میں غیر سرکاری طورپر بجلی
کیکٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ساتھ ہی ساتھ گرمی کی شدت میں اضافے کے
بعد بجلی کیطلب میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔اس سلسلہ میں حکومتبجلی کی درکارطلب کو
پورا کرنے کے لئے بجلی خریدنے یا پھر بجلی کیکٹوتی پر غورکررہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں محکمہ
بجلی کے افسروں کو ہدایت دی تھی کہ بجلی کی درکارطلب کو پورا کرنے کے لئے
اقدامات کئے جائیں۔